پاکستان میں اپوزیشن جماعت کو مجرم قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے،الہان عمر

0
49

لاہور (پاکستان نیوز)کانگریس کی مسلمان خاتون رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ ایک اپوزیشن جماعت کو مجرم قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے صاف، شفاف اور منصفانہ انعقاد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الہان عمر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو ہی نہیں ہو سکتے جب کہ اپوزیشن پارٹیوں میں سے کسی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ الہان عمر نے مزید کہا انسانی حقوق سے متعلق حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبصرہ سامنے آگیا۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کے انتخابی عمل کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے عوام کو انتخابات میں خوف اور تشدد کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، اس لیے پاکستان میں پرتشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے۔ اس دوران ویدانت پٹیل سے سوال ہوا کہ “پاکستانی انتخابات میں ابھی چند دن باقی ہیں، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے کیوں کہ سابق وزیر اعظم اور مقبول رہنما عمران خان کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہے، ان کی سیاسی جماعت کے نشان کرکٹ بیٹ پر بھی پابندی عائد ہے، امریکہ نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here