بائیڈن کی فوٹو شاپ تصویر شیئر کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں آ گئے

0
199

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ڈیموکریٹک حریف کی احمقانہ تصویر شیئر کرنے کے حوالے سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں ، ٹرمپ اور ان کی انتخابی ٹیم اپنے حریف جوبائیڈن کو بہت زیادہ بوڑھا پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دونوں کی عمر میں تین سال کا فرق ہے ، جوبائیڈن کی عمر 77 سال اور ٹرمپ کی 74 سال ہے ، ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر جوبائیڈن کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک بزرگ شہری کے جسم پر بائیڈن کا چہرہ لگا دیا گیا ہے جوکہ ویل چیئر پر بیٹھا ہے ، فوٹو شاپ تصویر شیئر کرنے پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here