نوبیل امن انعام کی معلومات لیک؟

0
67

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نوبل امن انعام کے منتظمین نے اس سال کے فیصلے سے متعلق معلومات کے ممکنہ لیک ہونے پر تحقیقات شروع کر دیں۔نوبل کمیٹی کے مطابق انعام کے اعلان سے چند گھنٹے قبل آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم پر وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مشاڈو کے حق میں شرط لگانے کی سرگرمیوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی پریڈکشن مارکیٹ سمجھی جانے والی پولی مارکیٹ نامی ویب سائٹ پر ماریا کورینا مشاڈو کے جیتنے کے امکانات نوبل انعام کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی 5 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک جا پہنچے۔ماریا کورینا مچاڈو نے امن کا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کے نام کر دیاناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا، ہم اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں لگتا ہے کہ ہم ایک ایسے مجرم کے نشانے پر آئے ہیں جو خفیہ معلومات سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔بلوم برگ کے مطابق ایک صارف، جس کا یوزر نیم dirtycup تھا، اس نے انعام کے اعلان سے محض چند گھنٹے پہلے 70 ہزار ڈالر کی شرط لگائی اور بعد ازاں تقریبا 30 ہزار ڈالر کا منافع حاصل کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس صارف نے اس ماہ ہی اکانٹ کھولا تھا اور اس سے پہلے کسی بھی بیٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ایک اور صارف 6741 نے بھی تقریبا 50 ہزار ڈالر کمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here