ویزا فیسوں میں100سے 150ڈالر اضافہ

0
6

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر سامنے آ ئی ہے ، ٹرمپ حکومت نے ایچ ون بی ویزا کے لیے فیسوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے، یہ اضافہ ہر دو سال بعد مہنگائی کے تناسب سے کیا جاتا ہے تاکہ اس سروس کی اصل مالی قدر برقرار رہے ، نئے ضابطے کے تحت یکم مارچ 2026 یا اس کے بعد جمع کرائی جانے والی پریمیم پروسیسنگ درخواستوں پر نئی فیس لاگو ہوگی، نان امیگرنٹ ورکرز کے لیے فارم 129 کی بعض اقسام کی فیس 1685 ڈالر سے بڑھا کر 1780 ڈالر کر دی گئی ہے، زیادہ تر کیٹیگریز کے لیے یہ فیس 2805 ڈالر سے بڑھا کر 2965 ڈالر کر دی گئی ہے، روزگار کی بنیاد پر گرین کارڈ سے متعلق فارم آئی 140کی پریمیم پروسیسنگ فیس 2805 ڈالر سے بڑھا کر 2965 ڈالر مقرر کی گئی ہے، طلبہ اور ایکسچینج وزیٹرز کے لیے فارم 539 کی فیس 1965 ڈالر سے بڑھا کر 2075 ڈالر کر دی گئی ہے، ورک پرمٹ کے لیے فارم 765 کی فیس 1685ڈالر سے بڑھا کر 1780ڈالر کر دی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here