فوج سے منسلک طلبا کو پروفٹ سکولوں کا رخ کرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت

0
117

ایسے تعلیمی ادارے صرف پیسہ بنا رہے ہیں ، طلبا کی اکثریت قرضوں تلے دب جاتی ہے ، رپورٹ

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سابق فوجی اہلکاروں اور فوج سے وابستہ طلبا کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروفٹ سکولوں کا انتخاب کرتے وقت احتیاط سے کام لیں کیونکہ پروفٹ سکول زیادہ تر سرمایہ بنانے کے چکر میں معیاری تعلیم کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں ، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ریکارڈز کی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ پروفٹ سکولوں میں زیر تعلیم فوج سے وابستہ طلبا کی بڑی تعداد ہمیشہ ہی پروفٹ سکولوں کے قرضوں تلے دبی ہوتی ہے ، سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے رقم بٹورنے کے لیے طلبا سے اخراجات کی لمبی فہرست طلب کی جاتی ہے جس کو زیادہ تر متوسط طبقے سے وابستہ طلبا ادا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پروفٹ سکولوں سے قرضوں کے حصول پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here