واشنگٹن (پاکستان نیوز)7ریپبلکن صدارتی امیدوار اگلے ماہ ملواکی، وسکونس میں ہونے والے پہلے لائیو صدارتی مباحثہ میں اکٹھے صحافتی جیوری کے سوالوں کے جوابات دیں گے اس مباحثہ کے بعد واضح ہو جائے گا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے کون رہنما آئندہ صدارتی انتخاب لڑے گا۔ ریبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) تمام سروے اکٹھا کررہی ہے تاکہ اگر جو بائیڈن دوسری ٹرم کے لئے سامنے آتے ہیں تو ان کو ہرانے کے لئے مضبوط شخص میدان میں اتارا جائے اس وقت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ تمام پولز میں آگے ہیں اور انہی کے چانسز سب سے زیادہ ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے خلاف فیصلہ آگیا تو ان کا صدارتی انتخاب لڑنا مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی کیسز عدالتوں میں زیرالتوا ہیں ٹرمپ کھلے عام الزام عائد کررہے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ وہ 2024ء کا صدارتی الیکشن لڑیں۔ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں سابق صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ، گورنر رون ڈی سینٹیس، سابق نائب صدر مائیک پینس، سابق گورنر نک ہیلی، سین ٹم سکاٹ، وویک رامسوامی اور سابق گورنر کرس کریسٹی شامل ہیں۔