سینیٹر چک گراسلی کا بائیڈن فیملی پر کرپشن کا الزام

0
61

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی سینیٹر چک گراسلی نے صدر بائیڈن اور ان کی فیملی پر کرپشن کا براہ راست الزام لگا کر واشنگٹن کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ انہوں نے اخبارنویسوں کو بتایا یہ الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ایف بی آئی کو صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے کاروباری معاملات کے بارے میں ”لیپ ٹاپ فراہم ہیل” کی رپورٹنگ سے پہلے علم تھا، بائیڈن اور بیٹے ہنٹر بائیڈن دونوں نے برسما ہولڈنگز کے بانی مائیکولازلوچیوسکی سے پانچ پانچ ملین ڈالر رشوت لی، اوباما دور میں جب بائیڈن نائب صدر تھے انہوں نے یوکرین اور چین سمیت کئی ممالک سے بیٹے کے ذریعے رشوت لی۔ ہنٹر بائیڈن کے کاروباری پارٹنر روب واکر کو 2017میں CEFC سے 3ملین ڈالر کی وائر ٹرانسفر موصول ہوئی تھی اس کے بعد وہ رقم بائیڈن کے خاندان کے چار افراد ہنٹرخ جیمز، ہالی اور ایک نامعلوم ”بائیڈن” نے وصول کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here