افنان اللہ نے شیر افضل کیخلاف مقدمہ کرا دیا

0
74

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میںدفعہ506اور352 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما افنان اللہ کے درمیان پروگرام میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں دونوں مہمانوں کے درمیان جھگڑے کا آغاز تلخ جملوں سے ہوا۔ افنان اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کے قائدین سے متعلق جملے کسے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کھڑے ہوئے اور انہوں نے لیگی رہنما کو پروگرام کے دوران تھپڑ مارا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here