آلودگی ؛لاہورسر فہرست’کراچی کا تیسرا نمبر

0
103

کراچی، لاہور (پاکستان نیوز) دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر اورکراچی کا تیسرانمبررہا، لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 377تک ریکارڈ کیا گیا ، شہری آبادیوں اور اطراف میں کارخانوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال سے فضائی آلودگی بڑھ گئی ، ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے سے علاقہ مکینوں اور شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ، ٹائون ہال مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 175اور ٹائون شپ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 195ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ہفتے کی صبح کراچی کی فضائیں مضر صحت رہیں جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پررہا ، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضائوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 202 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئے، لاہورآلودگی کے خطرناک درجے میں ریکارڈ ہونے کے سبب دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر ریکارڈ ہوا،لاہور کی فضائوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 377 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہیں، آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی، بھارت 206 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بیجنگ،چین 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبرپر رہا،درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here