اسلام آباد(پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ ار اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 13ارب79کروڑ62لاکھ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس 7ارب95کروڑ ڈالر جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب83کروڑ 67لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔