ٹرمپ ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر جوزف گوئبلز جیسے ہیں: جو بائیڈن

0
223

نیویارک(پاکستان نیوز) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے موجودہ صدر اور اپنے ریپبلکن حریف ٹرمپ کو جھوٹ بولتے رہنے کے باعث ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز جیسا قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیویژن پر پہلے لائیو انتخابی مباحثے سے تین روزقبل 77 سالہ جو بائیڈن نے ایم ایس این ای سی نامی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان پر ذاتی حملے بھی کریں گے اور جھوٹ بھی بولیں گے۔ اس سال تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ بائیڈن اور ریپبلکن ٹرمپ دو مرکزی امیدواروں کے طور پر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہیں۔ الیکشن سے قبل ان دونوں سیاستدانوں کے مابین ٹیلی ویژن پر تین مباحثے ہوں گے، جن کو کئی ملین امریکی ووٹر براہ راست دیکھیں گے۔ ایسا پہلا لائیو مباحثہ آئندہ منگل 29 ستمبر کو ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ہو گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here