واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ 2022 میں بھی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کسی تیسری دنیا کے ممالک کی طرح میری پرائیویسی پر حملہ کرے گی ، ایف بی آئی نے فلوریڈا میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور میرے ذاتی سامان کی تلاشی لی، یہ صرف میری کہانی نہیں بلکہ یہ تمام امریکیوں کے لئے ایک انتباہ ہے ، امریکی خفیہ ایجنسیوں کو ہماری آزادی اور حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔