واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں اسی دوران لگ بھگ چھ ریاستوں میں انتخابی عملے کو مشکوک لفافے برآمد ہوئے ہیں جن میں سفید رنگ پائوڈر تھا ، لفافے موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ان لفافوں کا اپنی تحویل میں لیا جبکہ جانچ کے دوران ان لفافوں میں زہریلے مواد کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے ، اس قسم کے واقعات سے امریکی عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا ہے ۔