برطانیہ شلہی بہووں کی اکٹھے تفریح مگر بول چال نہ کی

0
198

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل نے آرچی کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی تفریحی مقام پر شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن اور ا±ن کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا، دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اپنے 2 ماہ کے بیٹے آرچی کے ساتھ جبکہ شاہی خاندان کی بڑی جوڑی ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور ولیم نے اپنے 3 بچوں سمیت ایک تفریحی مقام بلنگ بیئر پولو کلب کی سیرو تفریح کی، اس دوران ولیم اور ہیری نے ایک دوسرے کے مدِ مقابل پولو کلب میں میچ بھی کھیلا ۔دوسری طرف شاہی خاندان کی بہوئیں ایک دوسرے سے کافی کھنچی کھنچی نظر آئیں، میگھن نے اپنا سارا وقت اپنے 2 ماہ کے بیٹے آرچی کو ا±ٹھائے اِدھر ا±دھر گھومتے گزارا جبکہ کیٹ بھی اپنے بچوں کے ساتھ مصروف نظر آئیں، البتہ دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here