نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک شہر میں جرائم کی شرح میں کمی واقع نہ ہو سکی ، کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران بھی جرائم نہ رک سکے ، گزشتہ ایک برس کے دوران نیویارک شہر میں مختلف جرائم میں ہونے والی ہلاکتوں میں 97 فیصد کے قریب اضافہ ہواہے جبکہ فائرنگ کے واقعات 45فیصد تک بڑھ گئے ہیں ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سالانہ رپورٹ میں تمام اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں ، پولیس کے مطابق 2020 میں 462 سے زائد قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں جوکہ 2019کے 143 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں ۔شہر کی پانچ بوروز میں فائرنگ کے 1531 واقعات درج ہوئے جوکہ 2019 کے 754 فائرنگ کے واقعات سے تین گنا بڑھ گئے ہیں۔