واشنگٹن (پاکستان نیوز) نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے اپنا بیشتر وقت شراب نوشی اور شکایات میں گزارا ، جار جیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوے بائیڈن کا کہنا تھا ٹرمپ نے مسائل کے حل کے بجائے اپنا زیادہ وقت شراب نوشی اور شکایات میں گزارا ، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسا کرنے کے باوجود وہ دوبارہ اس عہدے پر براجمان ہونے کے کیوں خواہاں ہیں ، میرا مشورہ ہے ٹرمپ ایسا رویہ اپنانے کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں اقتدار جن کا حق بنتا ہے با وقار طریقے سے ان کو منتقل کر دیں ، ٹرمپ اپنی ذات کے لئے نہیں قوم کے لئے سوچیں۔