وائٹ ہائوس میں کرسمس تقریبات، ڈاکٹر اعجاز کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

0
312

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کرسمس کی آمد کے موقع پر وائٹ ہائوس میں اہم شخصیات کے لیے تقریبات کا اہتمام جاری ہے جس میں بائیڈن معاشرے کی اہم شخصیات کے ساتھ مخاطب ہوتے ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے ، اس تقریب میں پاکستانی نژاد امریکہ کی اہم شخصیت ڈاکٹر اعجاز احمد نے اہلیہ کے ساتھ شرکت کی ، اس موقع پر لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیملیز اور قریبی لوگوں کو خیال رکھیں، ان کی خوشیوں کا حصہ بنیں اور اس میں بھرپور شرکت کریں، صدر بائیڈن کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ، لوگوں سے التماس کی گئی ہے کہ وہ خوشیوںکے لمحات میں دیگر ضرورت مند افراد کا بھی خیال رکھیں تاہم اپنی خوشیوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھرپور انداز میں اپنائیں۔بائیڈن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خوشی کے اس موقع پر لوگوں میں پیار، محبت، اور خوشیاں بانٹیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here