کورونا وائرس بغیر ویکسین خود ہی ختم ہو جائےگا :صدر ٹرمپ کی پیشگوئی

0
130

 

طبی ماہرین سے مشاقورت ہوئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ رواں برس ہی ختم ہوجائیگا

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کسی ویکسین کے بغیر خود ہی ختم ہو جائے گا اور پھر کبھی ہمیں اس کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، صدر ٹرمپ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاﺅس کی ٹیم نے ریپ سپیڈ کے نام سے کرونا کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ میرا نہیں خیال کہ کورونا وائرس کیخلاف کوئی ویکسین کارگر ثابت ہو سکے گی ، میرے خیال میں یہ وائرس کچھ روز تک ویسے ہی کرہ ارض سے ختم ہو جائے گا اورپھر مستقبل میں ہمیں کبھی اس وائرس سے نبردآزما نہیں ہونا پڑے گا ۔انھوں نے بتایا کہ میں یہ طبی ماہرین سے مشورے کے بعد بتا رہا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ وائرس رواں برس ہی ختم ہو جائے گا بلکہ اس کے خاتمے میں کچھ دیر بھی لگ سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here