رواں ہفتہ ہلاکتوں کیلئے خوفناک قرار

0
259

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے رواں ہفتے کو امریکہ میں کورونا سے اموات کے حوالے سے خوفناک اور غمزدہ قرار دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ یہ سانحہ ہمارے لیے نائن الیون سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ یہ کسی علاقے یا مخصوص شہر میں نہیں ہورہا ہے بلکہ پورے ملک میں ہلاکتیں سامنے آ رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ رواں ہفتہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی ہلاکتوں کے لیے بہت ہی خوفناک ثابت ہو سکتا ہے ، الرجی اینڈ انفیکشن ڈائسیز کی ڈائریکٹر اینتھنی فوسی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات کو قابو میں رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیںَ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here