یوکرینی صدر کا صدر علوی سے ٹیلی فونک رابطہ؛قرارداد پر پاکستان کی حمایت طلب

0
80

اسلام آباد (پاکستان نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر پاکستان کی حمایت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فون کیا، اس دوران دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں صدور کی روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی، صدر زیلنسکی اور صدر علوی نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here