پاکستان کیلئے600ملین ڈالر امداد کیلئے شیلا جیکسن لی کاہائوس کمیٹی کو خط

0
109
FILE - In this Sept. 30, 2014 file photo. Rep. Sheila Jackson Lee, D-Texas speaks on Capitol Hill in Washington. Conservative Republicans and liberal Democrats on the House Judiciary Committee planned to announce the legislation at a news conference Thursday. Supporters include Jackson Lee, House Judiciary Committee Chairman Robert Goodlatte, R-Va. and Michigan Rep. John Conyers, who is the panel's top Democrat. (AP Photo/J. Scott Applewhite, File)

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس کی نمائندہ کانگریس وومن شیلا جیکسن لی نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے600 ملین ڈالر امداد جاری کرنے کے لیے ہائوس کمیٹی کو خط تحریر کر دیا ہے ، پاکستان کاکس کی بانی اور چیئرنے خط میں موقف اپنایا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی ہے ، خاص طور پر کسان طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس سب نقصانات کے ازالے کیلئے پاکستان کو اس وقت 600 ملین ڈالر امداد کی فوری ضرورت ہے، بجٹ کے حوالے سے ہائوس کمیٹی کی سینئر ممبر نے اپنے خط میں موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پذیر ممالک زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں، جس کو کور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں آئندہ بجٹ میں پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کو یقینی بنانا ہوگا، 2005 میں آنے والے پاکستان میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی 500 ملین ڈالر کی امداد منظور کی گئی تھی جبکہ اس مرتبہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here