اٹارنی جنرل کے چیف آف سٹاف ابراہیم خان مستعفی

0
100

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز کے چیف آف سٹاف ابراہیم خان نے جنسی ہراسانی کے دو الزامات سامنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، دی اٹارنی جنرل آفس کے مطابق ان الزامات کے بعد ایک آزادانہ تحقیقات کی گئیں جس کے بعد ابراہیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام ضروری کارروائی کی جس میں ایک فرام سے آزادانہ تحقیقات کا اقدام بھی شامل ہے، نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے الزامات اور استعفیٰ کے متعلق خبر بریک کی تھی، ابراہیم خان نے دی ٹائمز کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے استعفیٰ کا جنسی زیادتی کے الزامات سے کوئی تعلق نہیں جبکہ میں پہلے ہی اس سال کے اختتام تک آفس کو چھوڑنے کی پلاننگ کر رہا تھا، میرا ارادہ تھا کہ نئے سال میں اپنی ملازمت کو کسی اور جگہ منتقل کروں جس کے لیے میری جدو جہد جاری ہے۔ابراہیم خان 2019 سے اٹارنی جنرل آفس میں چیف آف سٹاف کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، 2018 میں انھوں نے لٹیشیا جیمز کے لیے انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا، جبکہ وہ نیویارک میں 2014 سے 2018 تک پبلک ایڈووکیٹ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here