پاکستانی نیوز پیپرز اور ایڈیٹرز تنظیم کے جنرل سیکریٹری جبار خٹک کو عشائیہ

0
288

نیویارک ( خصوصی رپورٹ) وزیراعظم پاکستان عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر 20 جولائی کو امریکا پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے اور پاکستانی کمیونٹی میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم عمران کے شایان شان استقبال کیلئے زوروشور سے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ان کے اعزاز میں اسقبالیہ تقاریب کا شیڈول تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھرپور طریقے سے کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک انصاف کے مسلسل اجلاس منعقد ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلے کا ایک اجلاس تحریک انصاف نیویارک کے رہنما چوہدری پرویز ریاض امراءکے زیراہتمام ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک انصاف یو ایس اے کے تمام مقامی قائدین اکرم مرزا ، شیخ ذاکر الٰہی ،خاور بیگ، ندیم یوسف، امجد نواز، پرویز ریاض،چوہدری ظہور اختر، عمران اگرہ ،فیصل ارشاد، ضمیر احمد چوہدری ، خاور بیگ، نوید وڑائچ،شاہد رانجھا، محمد اکرم ، سلیم احمد ملک ، زمان آفریدی، وسیم سید، ظفر چیمہ ، وحید سلطان ، تجمل ، سردارامتیاز خان ، سیم خان ، ضمیر خان ، عون، نقوی ، رضا دستگیر، علی شاہ باری ، مدیحہ ، نایاب، زرمینہ گیلانی ،فرحت گیلانی ،عبدالمالک،ارشد خان،عامرآفریدی ، عمر فاروق، ظہیر احمد مہر، سہیل شیخ ،عائشہ سرفراز، ڈاکٹرجمشید، خورشید احمد بھلی،سلطان خان ، حسن خان ، فائق صدیقی ، آصف بیگ، ظفر چیمہ ، ڈاکٹرامتیاز، راجہ عدنان ، چوہدری قیوم ،ندیم ،علی اکبر مرزا،امجد حسین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے عبداللہ ریاڑ کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن کے موقع پرکمیونٹی ارکان سے ان کی ملاقات کرانے اور گرینڈ استقبالیہ سے خطاب سمیت کمیونٹی کے دیگر اہم امور سے متعلق کوآرڈی نیشن کرے گی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی مصروفیات طے کرنے اور وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب کے سلسلے میں عبداللہ ریاڑ مختلف شہروں کے دورے اور پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم اپنے پہلے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام اور عالمی مالیاتی اداروں ،قانون سازوں و پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔21جولائی کوپاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کے انتظامات کا امریکہ کے دورے پر موجود وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی جائزہ لے رہے ہیں۔وزیراعظم کے دورے کو کامیاب بنانے اور پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تحریک انصاف یو ایس اے کی قیادت بھرپور جدوجہد اوررابطے کر رہی ہے۔ نیویارک میں عبداللہ ریاڑکی قیادت میں منعقدہ تحریک انصاف ٹرائی سٹیٹ ایریا کے تمام قائدین اور ارکان کے مشترکہ اجلاس میں عبداللہ ریاڑ نے پارٹی کے ساتھیوں کو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ بالخصوص واشنگٹن ڈی سی میں 21جولائی کو کمیونٹی کے گرینڈ استقبالیہ سے خطاب کے حوالے سے اہم امور کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ عبداللہ ریاڑ نے پارٹی کے مقامی قائدین و ساتھیوں کو تحریک انصا ف یو ایس اے کی تنظیم نو، رکنیت سازی اور پارٹی الیکشن کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور ذمہ داران کو نمایاں مقام ملنا ان کا حق ہے جو انہیں دیا جائے گا اور یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ پارٹی کی تقویت، مقبولیت میں ان کے کردار اور خدمات کا ہر سطح پر اعتراف کیا جائے اور انہیں سراہا جائے ۔ انہوں نے پارٹی ساتھیوں سے کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا پیغام ڈسپلن ہے۔ہم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ہی اپنے انفرادی اور اجتماعی مقاصد کو یقینی بنا سکتے ہیں۔چوہدری پرویز ریاض نے تقریب کے آغاز میں تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم سب برابر کی حیثیت میں شریک ہوئے ہیں اور ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کو کو تاریخی، کامیاب اور فقید المثال بنائیں۔اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے عبداللہ ریاڑ کو یقین دلایا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کو کامیاب و کامران بنانے میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی اور اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابی ہے۔پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سابق چیف کوآرڈی نیٹر ملک امتیاز علی جنہوں اپنے کاروباری دورہ کے سلسلے میں دوبئی جانا پڑا نے دوبئی سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ میرا اور تحریک انصاف کے ساتھیوں کا سب سے بڑا خواب تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں اور اس سے بھی بڑا خواب یہ تھا کہ وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے امریکہ کا دورہ کریں اور ہم ان کا شایان شان استقبال کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کی کامیابی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔نیویارک میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان، عمران خان اور پاک امریکہ دوستی زندہ باد، چلو چلو واشنگٹن ڈی سی چلو کے نعرے لگتے رہے۔ اجلاس کے تمام شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے حکومت کی کامیابی اور ملک کی ترقی کے لئے کام کیا جائے اور اس مقصد کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے دعا کی گئی اور سبھی شرکاءایک نئے عزم اور بلند ارادوں کی چمک اپنے چہروں پر لئے اجلاس سے روانہ ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here