نیویارک(پاکستان نیوز ) نیویارک کے علاقہ کوئینز میں مقیم سکھ کمیونٹی کا ایک بڑا مطالبہ سٹی انتظامیہ نے منظور کر لیا جس کے نتیجہ میں رچمنڈ ہل میں 101 ایونیو اور لیفرٹس بولیورڈ کے چوراہے کو باضابطہ طور پر”پنجاب ایونیو“کا نام دیدیا گیا۔ سٹی کونسل ویمن ایڈرین آئیڈمز نے افتتاحی تختی لگاتے ہوئے کہا کہ سکھ کمیونٹی امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سٹی کونسل نے پنجاب ایونیو کا نام رکھ کر انکے دیرینہ مطالبہ کو حقیقت کا روپ دیدیا۔ نام کی تبدیلی کے موقع پر سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے بھنگڑا ڈالا اور لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔