افطار ڈنر سے قبل اجلاس میں وکلاء اور کمیونٹی رہنمائوں نے حکومتی کارکردگی پر مفصل گفتگو کی ، تنقیدی اور مثبت تجاویز پیش کیںجن کو حکومت تک پہنچایا جائیگا
میاں ذاکر حسین نسیم نے تمام شریک مہمانوں کا فرداً فرداً شکرسیہ ادا کیا،نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد شیخ افتخار رسول کے والد کیلئے خصوصی دعا کی گئی
اجلاس میں سردار نصر اللہ، بشیر قمر، رانا شہزاد، چوہدری آصف ، مجاہد خان ، چودھری تنویر، سعود انصاری ، چوہدری غلام فرید ، ظفر وٹوراور دیگر کی بھی شرکت
نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) نیویارک کے آفس میں میاں ذاکر نسیم کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے عہدیداران، پاکستانی امریکن بزنس اراکین اور کمیونٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ ایک شاندار پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام ہوا، افطار ڈنر سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گرما گرم گفتگو بھی ہوئی جس میں وکلاء حضرات اور کمیونٹی رہنمائوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر مفصل گفتگو کی۔ اکثریت کی رائے نے پاکستان کی موجودہ حکومت پر تنقیدی اور حمایت میں دلائل کیساتھ گفتگو کی اور اپنی تجاویز پیش کیںجنہیں تحریک انصاف امریکہ کے عہدیداران کے ذریعے حکومت پاکستان تک پہنچایا جائیگا، اس موقع پر مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے تمام شریک مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، اجلاس میں شریک سردار نصر اللہ، بشیر قمر، رانا شہزاد اٹارنی ایٹ لاء، چوہدری آصف اٹارنی ایٹ لاء، مجاہد خان اٹارنی ایٹ لاء، چودھری تنویر مسلم لیگ (جنرل سیکرٹری)، سعود انصاری (فارماسیوٹیکل کمپنی) چوہدری غلام فرید لنگڑیال، ظفر وٹور، چوہدری فیض اور شیخ افتخار رسول شامل ہیں۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد شیخ افتخار رسول کے والد مرحوم کیلئے خصوصی دعا کی گئی، میاں ذاکر حسین نسیم نے اختتام پر شرکاء کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔