لاس اینجلس(پاکستان نیوز) فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلکل بالڈون مشکل میں پھنس گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم کے کریو نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔ عملے کے ایک رکن نے ایلک بالڈون اور فلم ‘رسٹ’ کے پروڈیوسرز کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ فلم کے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے لاس اینجلس میں دائر مقدمے میں اداکار اور پروڈیوسرز کیے ساتھ ساتھ اسلحے کے انچار حنا گوتریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوہالز کو بھی نامزد کیا ہے جنہوں نے ریہرسل کے دوران اداکار ایلک بالڈون کو پستول پکڑائی تھی۔ واضح رہے ایلک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں خاتون سنیما ٹو گرافر 42 سالہ ہیلینا ہچنس ہلاک اور ہدایت کار جول سوزا زخمی ہو گئے تھے۔