کراچی (پاکستان نیوز) مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں30کروڑ80لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ ڈالرز کی کمی سے 8ارب 59لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ 25لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5ارب 75کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔