اسلام آباد سستے ترین شہر وں میں شامل

0
11

ہانگ کانگ(پاکستان نیوز) ایک تازہ سروے میں تارکین وطن کے لیے ہانگ کانگ اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین جبکہ ابوجا، لاگوس اور اسلام آباد سستے ترین شہر قرار دیے گئے ہیں۔ کنسلٹنگ فرم مرسر نے ہائوسنگ، ٹرانسپورٹ، خوراک، ملبوسات، گھریلو اشیا اور تفریح پراٹھنے والے اخراجات کے حوالے 226شہروں کا سروے کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق سے ہانگ کانگ کو مسلسل پانچویں بار تارکین وطن کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ سنگاپور دوسرا مہنگا ترین شہر ہے۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کے چار ممالک زیورخ، جنیوا، باسل اور برن بالترتیب تیسرے ،چوتھے پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ نیویارک ساتواں،لندن آٹھواں، ناسائونواں اور لاس اینجلس دسواں مہنگا ترین شہر ہے۔ سروے کے مطابق نائیجیریا کے دو شہر ابوجا اور لاگوس دنیا کے سستے ترین ممالک میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اور پانچویں نمبر پرکراچی ہے۔ کرغستان کا دارالحکومت بشکیک چوتھے نمبر پر ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی، اقتصادی اور جغرافیاتی تنائو بڑھنے سے دنیا بھر میں مکانات، یوٹیلیٹی سروسز اور تعلیمی سہولیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسوں کی شرح بھی بڑھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here