عالمی بینک 53 کروڑ ڈالر قرض دیگا

0
74

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے۔ گا، پاکستان کو یہ رقم 2 منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی، پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائینگے ، اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ کی جائے گی ، فنڈز کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی ، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے ، دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے ، اس رقم کا مقصد سندھ میں لائیوسٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے، سندھ میں لائیوسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here