بچوں کی ہلاکتوں میں تین گنااضافہ

0
10

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کے نتیجے میں سال 2023 میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں 2022 کے مقابلے میں تین گنا اور خواتین کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا تھا جب کہ عام شہریوں کی ہلاکت میں72 فیصد اضافہ ہواہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے امور کے سر براہ وولکر ترک نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ متحارب فریق تیزی سے قابل قبول اور قانونی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دفتر نیجو اعدادو شمار اکٹھے کئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہیکہ گزشتہ سال مسلح تناعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی اموات میں 2022 کی نسبت 72 فیصدتک کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہولناک اعدادو شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2023 میں ہلاک ہونے والی خواتین کا تناسب اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں دو گنا اور بچوں کا تناسب تین گنا بڑھا تھا۔ترک نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فریقین کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی خلاف ورزی اور خوفناک اموات اور مصائب پر شدید صدمے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے انتہائی حقارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور انسانی حقوق کو بری طرح پامال کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here