پولیس پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ قرار

0
109

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان میں پولیس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری کردیا۔سروے میں عدلیہ کو ملک کا تیسرا کرپٹ ترین ادارہ کہا گیا جبکہ ٹھیکے دینے کے شعبے کا اس درجہ بندی میں دوسرا نمبر ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کرپشن میں پولیس کا شعبہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ٹھیکہ دینے کا شعبہ دوسرے اور تعلیم کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔سروے کے مطابق پنجاب میں کرپٹ ترین اداروں میں پولیس کا شعبہ پہلے نمبر پر رہا، عدلیہ دوسرے اور صحت کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔خیبر پختونخوا میں کرپٹ ترین اداروں میں پولیس کا پہلا نمبر، عدلیہ دوسرے اور ٹینڈرنگ، کنٹریکٹ کا شعبہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سروے کے مطابق بلوچستان میں کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کا شعبہ پہلے، پولیس دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ملک کے 47 فیصد افراد نے پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا ہے، عدلیہ کا کرپشن میں تیسرا نمبر جبکہ ٹھیکے دینے کا شعبہ دوسرا کرپٹ ترین ادارہ رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here