معذور افراد کیلئے مترجم کی خدمات نہ لینے پر گورنر نیویارک کیخلاف مقدمہ دائر

0
177

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا کے حوالے سے روزمرہ بریفنگ کے دوران معذور افراد کے لیے خصوصی مترجم کی خدمات حاصل نہ کرنے پر معذوروں کے حقوق کی تنظیم نے گورنر کومو کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے ، مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر کومیو واحد حکومتی شخصیت ہیں جنھوں نے معذور افراد کے حقوق کے ساتھ ناانصافی کی ہے ، معذوروں کے حقوق کی بڑی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیموتھی نے کہا کہ معذور افراد کو تمام معلومات حاصل کرنے کا پورا موقع ملنا چاہئے ، روز مرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران ایسے افراد جوکہ آواز سننے سے محروم ہیں کو اشاروں کے ذریعے مہلک وائرس کے متعلق مکمل بریفنگ ملنی چاہئے وہ بھی دیگر شہریوں کی طرح مکمل حقوق رکھتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here