بچوں کاسوشل میڈیا محدود کرنیکا بل منظور

0
65

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی گئی ۔واشنگٹن پوسٹ کیمطابق فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے14 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین اور والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 و نافذ کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here