ویڈنائس ہائٹس سٹی کونسل کے ممبرکریگ جانسن اپنے عہدے سے مستعفی

0
158

 

کریگ کے سوشل میڈیا پیجز ، کمنٹس پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے ،استعفیٰ 2جون کو منظور کیا جائیگا

نیویارک (پاکستان نیوز) ویڈنائس ہائٹس سٹی کونسل کے ممبرکریگ جانسن نے عوام کی جانب سے ان کے پرائیویٹ فیس بک پیجز اور کمنٹس پر اعتراضات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کریگ پر تنقید اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور صفحات پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ، ان کی متنازعہ پوسٹ اور صفحات کے سکرین شاٹس چالیس سے زیادہ صحافیوں اور ان کی کونسل کے اراکین کو ای میل کیے گئے ہیں جس کے بعد کریگ جانسن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور اپنا استعفیٰ کونسل کو جمع کرا دیا ہے جوکہ استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ 2جون کو ہونے والے کونسل اجلاس کے دوران کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here