نیرہ وائٹ ہائوس میں مینجمنٹ اینڈ بجٹ آفس کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی
نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں سیاہ فام حکمران خواتین کو ہمیشہ سے ہی تضحیک آمیز رویے کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے ، فوکس نیوز کے سیاسی امور کے تجزیہ کار جان ولیمز کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے منتخب کردہ سیاہ فام خاتون نیرہ ٹنڈن جوکہ پہلی مرتبہ وائٹ ہائوس میں مینجمنٹ اینڈ بجٹ آفس کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی کو ری پبلیکنز کی سینیٹرز کی اکثریت کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، خاص طور پر اپنے سیاہ رنگ کی وجہ سے سینیٹرز کی اکثریت ان کو اس عہدے کے لیے غیر موزوں قرار دے رہی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ سابق وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس کو بھی نسل پرستانہ تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ڈیموکریٹس کی نائب صدر کمیلاہیرس بھی اس قسم کی تنقید کی زد میںہیں ۔