نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر کومیو نے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی پر کاروباری زندگی کو چار مرحلوں میں کھولنے پر غورشروع کر دیا ہے اور اس پر منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گورنر کو اس حوالے سے احتیاط سے کام لینا چاہئے ، گورنر کومیو کا کہنا ہے کہ روز مرہ معمولات کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے ، اب لوگ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے سڑکوں پر آگئے ہیں اور باقاعدہ احتجاج شروع کر دیا گیا ہے ، اب لوگ گھروں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور ہم ان کو زیادہ دیر گھروں میں بند نہیں کر پائیں گے۔