منظوری دینا اس بات کی مثال ہے کہ حکومت بحران کے وقت میں کیا کر سکتی ہے
واشنگٹن (پاکستان نیوز) فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال کے لئے تیار کئے گئے وینٹی لیٹر کی منظوری دے دی ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈن سٹائن نے جمعہ کوکہا ہے کہ ایف ڈی اے کی منظوری دینا اس بات کی بہتر مثال ہے کہ حکومت بحران کے وقت میں کیا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس عمل میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ وینٹی لیٹر ان گنت مثالوں میں سے ایک ہے کہ ٹیکس دہندگان کس طرح سے دہائیوں سے خلاءمیں مہارت اور علم کے حصول کے لئے اور انسانیت کو پہلا مقام دلانے، زمین پر زندگی کو بہتر بنانے والی پیش رفت میں تبدیلی لانے کے لئے کی جارہی کوششوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وینٹی لیٹر میں تقریباً 80 حصے ہیں اور اس کے ساتویں حصہ میں بڑی ، زیادہ پیچیدہ مشین ہے جو کئی میڈیکل صارفین کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔