عمران مقبولیت میں نواز سے آگے

0
57

لاہور(پاکستان نیوز)بلومبرگ نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں انتخابات اور مقبول سیاسی رہنماوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے بنی عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔ بلوم برگ کے مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔ بلومبرگ کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوں نے دیگر سیاسی مخالفین کے مقابلے میں بہتری معاشی کارگردگی دکھائی۔ گذشتہ چھ ماہ میں نوازشریف کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ۔بلوم برگ کی معاشی تجزیاتی رپورٹ کے میں بتایا گیاکہ سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here