وائٹ ہائو س پرفائرنگ، حملہ آور ہلاک

0
5

واشنگٹن( نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مسلح شخص نے وائٹ ہائو س کے دروازے پر موجود چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 21سالہ حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت 21 برس کے نیسائربیسٹ (Nasire Best)کے نام سے کی گئی اور اس کا تعلق میری لینڈ سے تھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جذباتی طور پر پریشان تھا ۔، واقعہ کے بعد صدر ٹرمپ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں،ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ تھا، اسے اہم عمارتوں میں غیر معمولی دلچسپی تھی، مستقبل میں صدور کیلئے انتہائی محفوظ اورمضبوط سکیورٹی نظام کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here