نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی سکول آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے محققین نے لیتھیم نکالنے کی ایک جدید ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے، جو اس عمل کو تیز، کم آلودہ اور زیادہ موثر بنا سکتی ہے۔جرنل جول میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس نئے طریقہ کار کو سوئچ ایبل سالوینٹ سلیکٹو ایکسٹریکشن کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹیکنالوجی ایک ایسے خصوصی سالوینٹ پر مبنی ہے جو مخصوص درجہ حرارت پر ردِعمل دیتا ہے اور زیرِ زمین نمکین پانی سے براہِ راست لیتھیم الگ کر لیتا ہے۔محققین کے مطابق یہ طریقہ اس وقت بھی مثر ثابت ہوا جب نمکین پانی میں لیتھیم کی مقدار بہت کم تھی یا دیگر معدنیات کے ساتھ ملی ہوئی تھی، جنہیں روایتی طریقوں سے الگ کرنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے۔









