نیویارک (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے اپنے دور اقتدار سے اب تک ایسے 300بلز پر دستخط کر دیئے ہیں جن پر ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے ، ان بلز میں انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ، جابز ایکٹ، دو طرفہ انفراسٹرکچر ڈیل، گھریلو سیمی کنڈکٹر کی پیداوار بڑھانے کا بل، اورسابق فوجیوں کی مدد کرنے کے بلز کی منظوری شامل ہے، کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق بائیڈن کے اقتدار کے دو سالوں کے دوران 365 بل قانون بن گئے ہیں۔ تاہم کانگریس اکثر بنیادی ڈھانچے یا سیمی کنڈکٹر بلوں کے مقابلے میں کم اہم بل پاس کرتی ہے۔ درحقیقت، کانگریس اکثر ملک بھر میں پوسٹ آفسوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے قانون سازی کرتی ہے۔ پچھلی مدت میں، کانگریس نے پوسٹ آفسوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے اکیلے 64 بل منظور کیے تھے۔