نیوجرسی میں 3شدت کا خوفناک زلزلہ

0
51

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک شہر میں ہفتے کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اچانک زلزلے نے نیو جرسی کو ہلا کر رکھ دیا۔امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی اور یہ رات 10:18 بجے ہسبروک ہائٹس، نیو جرسی میں زمین کے تقریباً چھ میل نیچے آیا اگرچہ زلزلہ نسبتاً معمولی نوعیت کا تھا، لیکن اس کے جھٹکے نیویارک شہر کے کئی حصوں، خاص طور پر مین ہٹن اور برونکس تک محسوس کیے گئے۔ شہریوں نے لرزتے فرش اور کھڑکیوں کی جھنکار کی شکایات کیں۔نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) نے واقعے کے فوراً بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ ‘آفٹر شاکس’ یعنی ضمنی جھٹکے (چند منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد بھی) کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن حکام نے شہریوں کو گھروں میں دراڑیں، گری ہوئی اشیا یا دیگر ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زلزلہ صرف چند دن بعد پیش آیا جب 30 جولائی کو روس کے مشرقی ساحل، کامچاٹکا میں ایک خوفناک 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے سونامی الرٹس جاری کروائے اور کئی ساحلی علاقوں میں انخلا کا حکم جاری ہوا۔ یہاں تک کہ 500 سال سے خاموش آتش فشاں بھی بیدار ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here