واشنگٹن(پاکستان نیوز) بائیڈن انتظامیہ کے تقریباً تمام عہدیداران غیر ملکی ممالک کو اسلحہ فروخت کرکے کئی ملین ڈالرز کما رہے ہیں۔ نئی کتاب بریکنگ بائیڈن میں صدر جو بائیڈن کے خاندان، اس کی انتظامیہ اور پینٹا گون کے بارے کئی دستاویزی ثبوتوں کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ اور پینٹا گون میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جو اس دلدل کا بڑا حصہ نہ ہو۔ سیکرٹری آف اسٹیٹ ٹونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن جنگوں سے روزانہ بنیاد پر ڈالرز کما رہے ہیں امریکہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں عوامی حکومتوں کو تبدیل کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے بائیڈن انتظامیہ کی خفیہ پالیسیوں کا مقصد ان ممالک میں یا تو جنگیں کروا کر بلیک منی کمائی جائے یا پھر حکومتیں تبدیل کرکے اس خطہ میں انتشار پیدا کیا جائے امریکی انتظامیہ کی یہ خطرناک پالیسی اہم دنیا کو ایک نئی بڑی جنگ کی طرف لے کر جا رہی ہے۔ اس کالے دھندے میں کم از کم سولہ بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداران جن میں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر Haines Avril اور وائٹ ہائوس کے سابق پریس سیکرٹری جین سا کی شامل ہیں۔ وہ حکومتوں کی تبدیلیوں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں امریکی عہدیداران کھلے عام کرپشن کررہے ہیں۔