نیویارک (پاکستان نیوز) معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چند ہفتوں کے اندر افغانستان میں شدید معاشی ابتری کے خدشات ہیں ، طالبان اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر اقدامات سے ملکی معیشت کو سہارا دے سکیں ، طالبان کی جانب سے حال ہی میں حاجی محمد ادریس کو افغانستان بینک ایسو سی ایشن کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے ، جبکہ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ گل مسعود نے کہا کہ انھوں نے ادریس کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے ، انھوں نے بتایا کہ ادریس طالبان اکنامک کمیشن کے لیے کام کرتا رہا ہے اور پاکستانی مدرسے میں بطور استاد بھی فرائض انجام دے چکا ہے ، اس کو مالیاتی امور انجام دینے کا زرا برابر بھی تجربہ نہیں ہے جبکہ طالبان بھی ادریس کے مالیاتی امور کے حوالے سے تجربہ ظاہر نہیں کر سکے ہیں ۔