لندن(پاکستان نیوز) 24 گھنٹے میں زمین مدار کے گرد چکر مکمل کرلیتی ہے۔مگر ہمارے سیارے نے حال ہی میں مختصر ترین دن کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔29 جون 2022ء کو ہمارے سیارے نے مدار کے گرد اپنا چکر 24 گھنٹے سے 1.59 ملی سیکنڈ قبل مکمل کرلیا۔ حالیہ برسوں میں زمین کی گردش معمول سے زیادہ تیز ہوگئی ہے۔زمین کی گردش کے تیز ترین 28 دن (1960 سے اب تک) 2020ء میں ریکارڈ ہوئے۔، کیونکہ زمین اپنے مدار میں اوسط سے زیادہ رفتار سے گردش کررہی تھی۔