نیویارک (پاکستان نیوز)وفاقی آئس آپریشنز میںکمی کے ساتھ منیاپولس کی مسلم کمیونٹی خوشگوار رمضان المبارک گزارنے کے لیے پر اُمید ہے، سماجی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش باسم صابری نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سماجی کاموں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، کمیونٹی کی مدد کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، باسم کی عجلت سمجھ میں آتی ہے، شاید ضروری بھی ہے، رمضان کا اسلامی مقدس مہینہ قریب ہی ہے، اور صابری نے کرمل مال میں جڑواں شہروں کی کمیونٹی کے لیے رمضان کی دعوت کی سالانہ روایت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے خاص طور پر جاری وفاقی امیگریشن کریک ڈاؤن کے نتیجے میں، انھوں نے سی این این کو بتایا کہ میں صرف ایک زمیندار نہیں ہوں، میں کمیونٹی میں گھل مل جانے والی شخصیت ہوں، میں بہت سے کرایہ داروں میں خوف، افسردگی اور غصہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔باسم صابری کے مطابق سالانہ اجتماع میں سینکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں اور منیاپولس کی مسلم کمیونٹی، خاص طور پر اس کی صومالی آبادی کے اندر کرمل مال کی ثقافتی اور اقتصادی حیثیت کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس سال کی دعوت یا افطار عملی طور پر ایک خود تفویض کردہ فرض ہے تاکہ مقدس مہینے کے دوران کمیونٹی کی روحانی بحالی اور اس کے حوصلے کو بلند کرنے میں مدد کی جائے۔






