واشنگٹن (پاکستان نیوز)چین سے جنگ کے حوالے سے مایوسی کا شکار پینٹا گون ٹیک چیف نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ، فنانشل ٹائمز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پینٹا گون کے سابق سوفٹ وئیر چیف نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کسی میدان میں بھی چین کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے ، رواں سال ستمبر میں ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے نیکولس چائیلن نے بتایا کہ آئندہ پندرہ سے بیس سال تک چین امریکہ سے بہت آگے نکل جائے گا اور اس کا مقابلہ ممکن نہیں ہے ، ا نھوں نے کہا کہ امریکہ کا چین سے مقابلہ ختم ہو چکا ہے ۔ انھوں نے امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے فوج ، ٹیک انڈسٹری کو کبھی اپنی مشاورت میں ساتھ نہیں ملایا جس کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے ۔