پاکستان بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا شکار:منیر اکرم

0
25

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے سلامتی کونسل کی قرارداد (2001)1373 کی منظوری کے بعد سے عالمی دہشتگردی کا منظر نامہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہو گا دہشتگردی پوری دنیا میں مختلف نئی اور متغیر شکلوں میں پھیل چکی جس کو موثر اور جامع طریقے سے نمٹا نہیں جا رہا، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی القاعدہ کا زور ٹوٹا، گزشتہ20سال کے دوران پاکستان نے دہشتگرد حملوں میں80ہزار سے زائد شہری اور فوجی جانی نقصان اٹھایا جس سے ہماری معیشت اور ترقی کو شدید نقصان پہنچا ہے پاکستان ایک ملک کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کا شکار ہے ہم اس بیرونی سپانسرڈدہشتگردی کو شکست دینے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائیں گے جنر اسمبلی جی سی ٹی ایس کے چاروں ستونوں کے متوازن نفاذ کو فروغ دینے کے لئے کمیشن قائم کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here