پی آئی اے کی تین دوست اائیر ہوسٹس کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق

0
131

 

تینوں ہر دوسری فلائٹ میں اکٹھے جایا کرتی تھیں ، کراچی جانیوالی بد قسمت پرواز میں بھی تینوں سوار تھیں

نیویارک (پاکستان نیوز) پی آئی اے کی اسلام آبادسے کراچی جانے والی پرواز کے حادثے میں تین ائیر ہوسٹس بھی زندگی کی بازی ہار گئیں جوکہ آپس میں بہت پکی دوست تھیں ، ہر دوسری فلائٹ میں تینوں دوست اکٹھی جایا کرتی تھیں اور پی آئی اے کی پرواز ائیر بس کے حادثے کے موقع پر یہ تینوں ائیر ہوسٹس بدقسمت طیارے میں موجود تھیں اور قیامت خیز آگ کی نظر ہو گئیں جن کی لاشوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے ۔اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، امین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here