صدر اپنے تمام امتحانات میں مایوس کن رہے ہیں ، ایسے میں ووٹ ان کی مدد نہیں کر سکیں گے:گفتگو
نیویارک (پاکستان نیوز) معروف فلم میکر مائیکل مورے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2020کا الیکشن جیتنے کے لیے بھی جعلسازی کا سہارا لینا پڑے گا اگر موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو ٹرمپ کے پاس یہ الیکشن جیتنے کے لیے کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں بچا ہے ، عالمی سطح پر تعلقات ہوں یا امریکہ کی مفاد کی جنگ یا پھر اقتصادی گراوٹ اور کورونا کو قابو کرنے کے حوالے سے اقدامات تمام حوالوں میں صدر ٹرمپ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ، ایسے حالات میں وہ صرف ووٹوں کی طاقت سے الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے بلکہ انہیں اگر الیکشن جیتنا ہے تو پھر جعلسازی کا سہارا ہی لینا پڑے گا ۔